پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر خوشیوں کی بہار آگئی ہے، جہاں انگلینڈ کے خلاف حالیہ شاندار پرفارمنس کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں اور ان کی اہلیہ حافظِ قرآن ملائکہ ثقلین کو بیٹی کے بعد اب پہلے بیٹے کی نعمت سے نواز دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زچہ و بچہ دونوں بالکل خیریت سے ہیں اور اس خوشخبری کے منظر عام پر آتے ہی شاداب خان کے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بیٹے کی پیدائش پر شاداب خان کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے جبکہ ساتھی کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے داماد ہیں اور ان کے ہاں اس سے قبل ایک بیٹی کی ولادت ہوئی تھی، تاہم اب بیٹے کی آمد نے ان کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔