ملک میں جو بھی ری سیٹ ہوگا وہ جمہوری ہوگا ،بلاول بھٹو

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جو بھی ری سیٹ ہوگا وہ جمہوری ہوگا سیاستدان خود مایوس ہوں گے تو عوام کا نظام پر اعتماد کیسے قائم ہوگا۔

کراچی میں سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوان ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں کرپشن نہ ہو، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نظام میں شفافیت لانا اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے حکمرانوں کو نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ کر پارلیمان کی بالادستی اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ نظام ان کا اپنا ہے اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US