جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی بھاری نفری اِس وقت مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور کسی شخص کو اِس گھر سے باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے مطابق پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کنونشن میں شرکت سے روکنے کے لیے ’جان بوجھ کر نظربند کر دیا ہے۔‘
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے گھر کے اطراف پولیس نفری تعینات، جے یو آئی ف نے حبسِ بیجا کی درخواست دائر کر دی