دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان مقرر

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فاطمہ ثناء اس سے قبل ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیات کے سبب آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

قومی ویمنز ٹیم اس دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، اور تمام مقابلے 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے، جس کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم 9 میچز میں 5 کامیابیاں حاصل کر کے پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء کے علاوہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، وکٹ کیپرز منیبہ علی اور نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US