یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک اہم مقابلے میں ریال میڈرڈ نے پی ایس وی آئندھوون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-5 سے شکست دے دی۔
سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنے کے محض پندرہ منٹ بعد ایک نہایت دلکش گول اسکور کیا۔
بیلنگھم نے ڈی باکس کے باہر ملنے والی گیند کو دو بار ہوا میں کنٹرول کرنے کے بعد زور دار کِک لگائی جو سیدھی گول پوسٹ میں جا لگی۔
اس شاندار گول کو دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور ان کے کمسن بیٹے سمیت شائقین اور کلب حکام حیرت زدہ رہ گئے، جن کے دلچسپ تاثرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔