مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی و عسکری وفود آج اسلام آباد میں اہم مذاکرات کریں گے۔
اجلاس میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی شراکت داری کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار اور خواجہ آصف جبکہ سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب غیرملکی وفود کی آمدورفت کے باعث اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز ہوں گی، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور سفر کے لیے اضافی 20 سے 25 منٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔