آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کے مطابق 27 نومبر 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ایکس ڈپو قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہوگی۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 314 روپے سے کم ہو کر 313 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 348 روپے سے کم ہو کر 346 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے ہوگا۔