مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔
رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں نے بھی تیل کی عالمی رسد متاثر ہونے کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 2.07 فیصد اضافے کے بعد 85.41 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی رسد متاثر ہوئی تو برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔