امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کے حوالے سے حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ٹریکٹروں کے لیے ڈیزل پر ریلیف دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز پر غور اور عملدرآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔