یوتھ لون اسکیم میں بڑی تبدیلی، اسٹیٹ بینک کا تمام بینکوں کو مراسلہ

image

حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 75 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے تمام بینکوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت اسکیم میں نیا ٹیئر 4 متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے ٹیئر کے تحت 75 لاکھ روپے سے زائد اور ڈھائی کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جاسکے گا۔

مراسلے کے مطابق ٹیئر 4 میں قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 8 سال ہوگی، جس میں ایک سال تک کا گریس پیریڈ بھی شامل ہوگا، جبکہ صارفین کے لیے شرح سود 8 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت ٹیئر 1 میں 5 لاکھ، ٹیئر 2 میں 5 سے 15 لاکھ اور ٹیئر 3 میں 15 سے 75 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اسکیم میں خواتین کا کوٹہ کم از کم 30 فیصد رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ لیپ ٹاپ فار آل اور بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو ٹیئر 5 میں منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US