مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر حملہ ہوا تو جواب دیں گے ، ایرانی سفیر

image

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے جبکہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور قطر سمیت متعلقہ ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور آرا کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کے لیے آمادہ ہے، تاہم کسی بھی حملے کی صورت میں ایران اپنا دفاع کرتے ہوئے بھرپور جواب دے گا۔

ایرانی سفیر نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین یا کوئی دوسرا ملک حوثیوں کو یمن میں ایک حقیقی فریق تسلیم کرتے ہوئے امن کے لیے کوشش کرتا ہے تو ایران ایسی ہر سفارتی کاوش کی حمایت کرے گا جس کا مقصد یمن میں خانہ جنگی کا خاتمہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا تھا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن کا ایران کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US