احد رضا میر تھیٹر میں جاندار اداکاری پر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

کراچی : معروف اداکار احد رضا میر کو شیکسپئر کے مقبول ترین تھیٹر پلے ”ہیملیٹ اے گھوسٹ سٹوری“ میں جاندار اداکاری پر” بین الاقوامی ”بے ٹی مچل ایوارڈ “ کے لیے نامزد کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22ویں ”بے ٹی مچل ایوارڈ“کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو کینیڈا میں منعقد کی جائے گی جس میں احد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ”ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری“ میں بہترین اداکاری کرنے پر ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اپنی تھیٹر اداکاری سے متعلق احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.