پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر خارجہ

پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر خارجہاسلام آباد: (18 جون 2019) وزیر خارجہ کی ہاؤس آف کامنز میں لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہاؤس آف کامنز میں لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ خصوصی ملاقات میں لبرل ڈیموکریٹک رہنما سر وینس کیبل، لارڈ ڈک نیوبی، ظفرحق ،الیکس ڈیوس، کلودگ ہگنسن اور ایمی واؤچر شریک تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے فروری میں ہاؤس آف کامنز میں منعقدہ جموں و کشمیر کانفرنس میں پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور متفقہ قرارداد منظور کروانے پر برطانوی پارلیمنٹیرینز کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین منی لانڈرنگ، سنگین جرائم کی بیخ کنی، انسانی اسمگلنگ کے انسداد سمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے امور پر دوطرفہ تعاون خوش آئند ہے۔

جبکہ لبرل ڈیموکریٹک رہنماؤں نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی امور پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.