بھارتی صحافتی تنظیم نے بھی کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی: بھارتی صحافتی تنظیم نے بھی کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی صحافتی تنظیم نے اعلان کیا کہ اور اداکارہ کو کسی بھی قسم کی میڈیا کوریج دینے سے انکار کردیا۔ایسا اعلان انہوں نے کنگنا رناوٹ کی جانب سے ایک ایونٹ کے دوران نامور صحافی سے بدتمیزی کرنے کے بعد کیا۔ کنگنا رناوٹ اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'ججمنٹل ہے کیا' کے میوزک لانچ کی تقریب میں فلمکی باقی ٹیم کے ساتھ اس ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

 

اس دوران جسٹن را نامی صحافی نے کنگنا رناوٹ سے فلم کے حوالے سے سوال پوچھنا چاہا، تاہم کنگنا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سوالات کا جواب نہیں دیں گی، کیوں کہ وہ اس سے قبل ان کی فلم 'منی کارنیکا' کے خلاف بھی غلط باتیں تحریر کرتے آرہے ہیں۔کنگنا رناوٹ نے جسٹن کی سوچ کو منفی کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دشمن بن چکے ہیں اور ان کے بارے میں گھٹیا باتیں لکھ رہے ہیں۔تاہم اس دوران جسٹن کنگنا کی جانب سے لگائے الزامات کو بیبنیاد ٹھہراتے رہے جبکہ انہوں نے کنگنا سے ان الزامات کے ثبوت بھی مانگے۔رپورٹر نے کنگنا رناوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'یہ انداز صحیح نہیں، اگر آپ ایک طاقتور مقام پر بیٹھی ہیں اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ وہ رپورٹرز کو ڈرائیں'۔اس موقع پر فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ وہ بعدازاں اس معاملے کو خود حل کریں گی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جبکہ صحافتی تنظیم نے فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور سے مطالبہ کیا کہ کنگنا رناوٹ کو رپورٹر سے معافی مانگنی ہوگی اور ایسا نہ ہونے پر وہ کنگنا رناوٹ کو اس فلم کی تشہیر کے دوران کوئی میڈیا کوریج نہیں دیں گے، جبکہ مستقبل میں بھی ان کا بائیکاٹ کریں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.