حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہ

حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہاسلام آباد: (11 جولائی 2019) چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ حکومت نے بھی جوابی وار کی تیاریاں شروع کردیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا عندیہ دے دیا کہتے ہیں مقابلہ ہوگا۔ ہم اپنی پوری تیاری کررہے ہیں۔

سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا آپشن استعمال ہوسکتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے تسلسل کے لیے سیاسی رابطے کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی کوشش یہی ہوگی کہ صادق سنجرانی برقرار رہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے حاصل بزنجو کی نامزدگی پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ارکان خوش نہیں۔ حاصل بزنجو باعزت سینیٹر ہیں، ان کی سینیٹ میں بہت کم نمائندگی ہے، ذاتی طور پر حاصل بزنجو کو بیسٹ آف لک کہتا ہوں۔

شبلی فرازنے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی میں چیئرمین کے لیے بہت سے امیدوار تھے۔ ووٹنگ کے روز پتہ چل جائے گا کہ دونوں جماعتوں کے ارکان خوش تھے اور کتنے ناخوش۔ ان کا کہنا تھا سینیٹ وفاق کی علامت ہے۔ اسے مذاق نہیں بننا چاہئے کہ ہر چھ ماہ بعد عدم اعتماد کی تحریک آئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.