مہنگائی کی حالیہ لہر، کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر پندرہ سے بیس فیصد اضافہ

مہنگائی کی حالیہ لہر، کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر پندرہ سے بیس فیصد اضافہکراچی:(12 جولائی 2019) مہنگائی کی حالیہ لہر تعلیمی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی۔ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر پندرہ سے بیس فیصد اضافہ والدین کے لیےوبال جان بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے پہلے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے، اور اب کتابیں کاپیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔اسٹیشنری کی قیمت بڑھنے سے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔کراچی کے اردو بازار میں موجود خریداروں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بازاروں میں خریداروں کا رش کم ہے۔دکانداروں کےمطابق کاپیوں کتابوں اور اسٹیشنری کی تمام اشیا پر پندرہ فیصد اضافے سے کاروبارمتاثرہورہاہے ۔مہنگی درسی کتب اور دیگر سامان سے اسکول، کالج اور جامعات میں زیرتعلیم طلباو طالبات کی تعلیم بھی متاثر ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.