الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو ہدایات جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو ہدایات جاری کر دیاسلام آباد:(12 جولائی 2019) الیکشن کمیشن اآف پاکستان نے قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع اور این اے دوسو پانچ گھوٹکی کے امیدواروں کو ہدایات جاری کردیں جس کے تحت قبائلی اضلاع کے سولہ صوبائی حلقوں میں اٹھارہ اور اُنیس جولائی کی درمیانی شب کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ این اے 205 گھوٹکی میں 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب کے بعد انتخابی مہم پر پابندی عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر امیدوار 18 اور 19 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہ این اے 205 گھوٹکی کے امیدوار کو 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر نے پابند کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم کے بعد متعلقہ حلقوں میں امیدوار کسی قسم کی ریلی،جلسے جلوس یا انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گےاورخلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو جرمانہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں 18 جولائی کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے جبکہ قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہونگے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.