سابق دور کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ؛صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان

لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق دور کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے میں پینے کے پانی کی وافر فراہمی کے لیے درجنوں نئے ٹیوب ویلوں کی تعمیر، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے بڑے نالوں کی صفائی مکمل کی جائے گی تا کہ شہریوں کو موسم برسات میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر کے عہدے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد حلقے میں آمد کے موقع پر ملاقات اور مبارکباد دینے کیلئے بڑی تعداد میں آنے والی مقامی سیاسی قیادت، سیاسی کارکنان، عمائدین علاقہ اور شہریوں سے مسائل دریافت کر کے مقامی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سابق دور حکومت میں بری طرح نظر انداز کی گئی حلقے کی یونین کونسلز بالخصوص شکریال میں سوئی گیس لائنوں کی تنصیب، ٹیوب ویلوں کی تعمیر کے بعد باقی ماندہ تمام مسائل فوری حل کیے جائیں۔ صوبائی وزیر نے مقامی قیادت سے حلقے میں پینے کے پانی کی فراہمی، سیوریج لائنوں کی تنصیب، نالوں کی صفائی، صحت کارڈ کی تقسیم سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت بارے دریافت کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق دور کی لوٹ، منافقت، اقربا پروری اور شو بازی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس کے ثمرات بیت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے حل کے لیے آنے والوں سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر کو اس موقعے پر بتایا گیا کہ حلقے کی تقریباً تمام یونین کونسلز میں نئے ٹیوب ویلوں کی تعمیر، برساتی نالوں کی صفائی، سیوریج لائنوں، سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ حلقے میں چھ ہزار سے زائد مستحقین کو صحت انصاف کارڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں اور نئے مستحقین کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.