جتنا مرضی ظلم کر لیں ، اپنے لیڈر نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں: رانا ثنااللہ

لاہور: منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جتنا بھی ظلم کرنا ہے کرلیں، میں اپنے لیڈر نواز شریف اور اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں اور نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے، مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا، کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے، تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں، ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری طور پر نہیں لکھا گیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.