عدلیہ پاکستان کا آئین بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، جاوید ہاشمی

عدلیہ پاکستان کا آئین بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، جاوید ہاشمیاسلام آباد:(16 جولائی 2019) لیگی رہنما اور ممتاز سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوم انصاف کے لیے تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے،اعلی عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے آئین کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو جہاں زخم لگائے گئے ہیں اس کا انصاف ہونا چاہیے تھا۔ 8 سال کے بچوں کو بھی عدالتوں میں لایا گیا۔ قوم کو انصاف پہنچانے کے لیے اعلی عدالتوں کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہو گی۔

جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کی عوام توقعات رکھتی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلوں میں جلدی کریں گے تو انصاف ملے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.