یاسرحسین سے ملنے سے پہلے بہت شرمیلی تھی، اقراعزیز

ندن: ڈراما سیریل’’سنو چندا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراعزیز نے یاسرحسین کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے اوراپنی نجی زندگی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسرحسین نے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرکے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔ کچھ لوگ انہیں سب کے سامنے شادی کی پیشکش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اقرا اوریاسر نے یہ سب جان بوجھ کر توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا۔

اس حوالے سے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اقرا عزیزکا کہنا ہے کہ وہ شادی کی پیشکش کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں جانتی تھیں اسی لیے ان کا ردعمل بھی عام لڑکیوں سے مختلف نہیں تھا۔ یہ سب بہت اچانک ہوا لہذٰا وہ شروع میں حیران ہوگئیں اوربھول گئیں کہ ان کے برابرمیں کون بیٹھا ہے، کتنے کیمرے انہیں دیکھ رہے ہیں لیکن وہ وقت ان کے لیے بہت اہم تھا۔

ایوارڈ تقریب کے دوران شادی کی پیشکش کرنے پرسوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں اقراعزیزنے کہا مجھے یہ سب برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کی نظروں کے سامنے رہنے کا فیصلہ میرا تھا۔ تنقید سے ہٹ کر جب لوگ ہمیں پیارکرتے ہیں تو وہ ہمارے لیے اچھے الفاظ بھی کہتے ہیں اورہم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا اگر مداح ہم پر تھوڑی سی تنقید کرتے ہیں تو میں بُرا نہیں مناتی۔

اقرا عزیز نے کہا میں یاسر حسین سے ملنے سے قبل بہت شرمیلی تھی، لیکن جب یاسر سے ملی میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا اور اب میں ایک پُراعتماد لڑکی ہوں اور میں نے شادی کی پیشکش کرنے والے لمحات کو بے حد انجوائے کیا۔

اقرا نے مزید کہا کہ ان کی شخصیت میں تبدیلی ان کے گھروالوں کی وجہ سے بھی آئی ہے اور گھر والوں نے بھی انہیں بہت اعتماد دیاہے، میرے گھر والے میرے اور یاسر کے رشتے سے متعلق سب کچھ جانتے ہیں یہاں تک کہ میری والدہ یاسر کو مجھ سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.