ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ رُ ک گیا

کراچی(صباح نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روزڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان پیدا ہورہاہے۔ کاروبارکا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اب 271 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 33ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر چل رہاہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے تک ملکی معاشی صورتحال دگرگوں رہنے کا خدشہ ہے، پاکستانی روپے میں مستقل استحکام کیلئے حکومت کو معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.