وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان   

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آٹے کی قلت ہو گی نہ قیمت میں اضافہ کریں گے -آٹے کی قیمت نہ بڑھنے سے روٹی کے نرخ بھی نہیں بڑھیں گے -فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیکس کا مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں ہمارا موقف بہترین انداز میں وفاقی حکومت تک پہنچایا-وفد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہیں او رہم عوام کو ریلیف دینے کی کاوشوں میں آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے-سردار عثمان بزدار عام آدمی کے مسائل کا ادراک اور درد رکھتے ہیں -انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہماری اپنی حکومت ہے اور ہم عوام کی فلاح کے مشن میں حکومت کے سا تھ ہیں -وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے-فلو ر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے-آٹے کے نرخ نہ بڑھانے سے عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور آپ کا کوئی بھی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے -میں یہاں صرف عوام کی خدمت کے لئے ہوں -وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب خان لغاری،ممبر عاصم رضا،سابق چیئرمین میاں ریاض، سینئرنائب صدر حافظ احمد اور سابق چیئرمین چودھری افتخار شامل تھے-صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر فوڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.