امیتابھ بچن کی آئی سی سی قوانین پر بہترین مثال

ممبئی … بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کا مذاق بناڈالا۔ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو عالمی چیمپئن قرار دینے کے حیران کن فیصلے پر انہوں نے سماجی میڈیا پر ایک دلچسپ سوال اٹھایا اور خود ہی اس کا جواب بھی دیا۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آ پ کے پاس 2 ہزار روپے ہیں اور میرے پاس بھی 2 ہزار روپے ہیں، آ پ کے پاس 2 ہزار کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں تو بتائیں کون زیادہ امیر ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں : اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آ ئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500والے چار نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے، اس کے بعد انہوں نے ہیش ٹیگ آ ئی سی سی رولز لکھ کر کرکٹ قوانین کا مذاق اڑایا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.