پاکستان میں بڑھتی غذائی قلت درآمدی بل میں اضافے کا سبب بنے گی، اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت مستقبل میں اشیا خورونوش کے درآمدی بل میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ اسٹیٹ بینک سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پانی کی قلت، زرعی زمین کی خرابی، موسمیاتی تبدیلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث پاکستان میں غذائی قلت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، غذائی قلت کے باعث درآمدی بل بھی بڑھ رہا ہے، 12 سال قبل اشیاء خورونوش کا درآمدی بل جو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال 2018 میں 6 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غذائی قلت سے پاکستان کو سالانہ 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ہر سال 100 ارب روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے غذائی قلت سے متعلق ایک مسودہ بھی تیار کیا مگر بدقسمتی سے اب تک اس پر عملی طور پر کوئی کام نہیں ہوسکا جبکہ غذائی قلت سے بچائو کے لئے بنائے گئے اس مسودے میں آبادی میں اضافے کے عنصر کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.