مریم نواز کیخلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کے معاملے پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

مریم نواز کیخلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کے معاملے پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاریاسلام آباد: (19 جولائی 2019) مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کے معاملے پر احتساب عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کی کاپی اب تک ٹی وی نے حاصل کرلی۔

تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جج محمد بشیر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کی شق 30 میں درج کوما کی وجہ سے نیب کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ اپیل پر فیصلہ ہونے کے بعد اس طرح کی درخواست کی سماعت کی جاسکتی ہے۔

عدالت کے مطابق نیب کی جانب سے قانون کے مطابق فیصلے کے بعد 30 روز میں اپیل دائر نہیں کی گئی۔ اپیل زیر التواء ہونے کے باعث ملزمہ کے خلاف نیب قانون کی شق 30 کے تحت کارروائی کا آغاز نہیں کیا جاسکتا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.