بھارتی اداکار اعجاز خان سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار

ممبئی: بھارتی اداکار اعجاز خان کو ممبئی پولیس کے سائبر پولیس سٹیشن نے سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار کو سیکشن 153اے (دو گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے ) اور سیکشن 67 (غیر اخلاقی مواد نشر کرنے )کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مشتعل افراد کی جانب سے مبینہ طور پر تبریز انصاری کے قتل پر اعجاز خان نے ایک کمیونل ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں تمام مسلمانوں پر واقعہ کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.