سابق ن لیگی ایم پی اے کے گھر سے4 من چرس برآمد، بیٹا گرفتار

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اینٹی نارکوٹکس کی ایک اور بڑی کاروائی، بہاولپور میں ن لیگی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار تقریبا(چار من) چرس برآمد ہوئی، ایم پی اے کا بیٹا طیب ایوب اور ساتھی گرفتار کر لئے گئے۔

اینٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اینٹی نارکوٹکس نے بھاولپور کے علاقہ کوثر کالونی میں ن لیگی سابق ایم پی اے خاتون فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تو بھاری مقدار میں (4 من) چرس برامد ہوئی جس پرسابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں طیب ایوب کی نشاندہی پر مزید کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ الیکشن میں ازاد امید وار پنجاب اسمبلی اسلم رند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تو اسکے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد اینٹی نارکوٹکس لاہور روانہ ہوچکی ہے مزید کاروائی جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.