ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم

ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم واشنگٹن: (22 جولائی 2019) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ افغانستان مسئلے کا حل صرف امن مذاکرات سے ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان جنگ سے لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ افغانستان مسئلے کا حل صرف امن مذاکرات سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم کہ ہم امریکا سے 70 سالہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ امریکا سے ٹریڈ بڑھانا چاہتے ہیں۔ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان افواج کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ستر ہزار قربانیاں دیں۔ میں پہلے دن سے افغانستان میں فوجی آپریشن کا مخالف تھا۔ دہشتگردی سے پاکستانی معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ اگر صدر ٹرمپ کشمیر مسئلے پر ثالثی کا رول ادا کریں گے تو کروڑوں لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر مسئلے کے حل کیلئے بھارت کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی۔ امریکا کشمیر مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.