مکہ: حج جائزہ اجلاس، دو مکاتب کیخلاف خلاف شکایات پر کارروائی کا آغاز

مکہ: (17 اگست 2019) مکہ مکرمہ میں بعد از حج وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت عازمین کو دی جانے والی سہولیات اورانتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ دو مکاتب کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔

اجلاس میں ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو عازمین کی دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی حج نے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دوران حج کوئی بڑا حادثہ نہ پیش نہیں آیا۔ حجاج کرام کو آب زمزم فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا پاکستان کو منیٰ میں سینتالیس مکاتب دیے گئے اٹھائیس اولڈ منٰی جبکہ انیس نیو منٰی میں واقع تھے تیرہ مکاتب نے ٹرین جبکہ دیگر نے بسوں کے ذریعے سفر کیا ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ تمام اہم جگہوں پر معاونین حج کو تعینات کیا گیا تھا منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بہتر انتظامات کے لئے حج مشن، موسسہ ساؤتھ ایشیاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔ اس سال حجاج کرام کو منی، عرفات اور مزدلفہ منتقل کرنے کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے اور نئی بسیں فراہم کی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ منٰی میں صرف دو مکاتب کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔ موصول ہونے والی شکایات کو متعلقہ سعودی ادارے تک پہنچا دیا گیا ہے اور دو مکاتب کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.