شام: شمال مغربی علاقے میں فضائی کارروائیاں، سولین آبادی کی ہلاکتوں میں اضافہ

واشنگٹن — 

گذشتہ دو روز کے دوران شمال مغربی شام میں ہونے والی فضائی کارروائیوں میں دو درجن سے زائد شہری ہلاک ہوئے ہیں، جب سے روسی پشت پناہی والے باغیوں کے آخری مضبوط گڑھ کے خلاف شدید حملے جاری ہیں۔

یہ بات ہفتے کے روز لڑائی کی نگرانی پر مامور ادارے اور مقامی سرگرم کارکنان نے بتائی ہے۔

’سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح دیر شرقی کے گاؤں پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

ادارے نے بتایا ہے کہ دیگر علاقوں پر ہونے والے بم حملوں میں مزید سات افراد ہلاک ہوئے۔

آبزرویٹری نے بتایا کہ جمعے کے روز، الحاس نامی ایک گاؤں پر ہونے والے فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور بچہ ہلاک ہوا۔ دوسری جگہ سے بھاگ نکلنے کے بعد وہ پناہ کی متلاشی تھیں۔

رمی عبد الرحمٰن آبزرویٹری کے سربراہ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت کا مقصد بظاہر یہ تھا کہ فوج کی سنگین کارروائی سے پہلے پہلے شہری آبادی کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا جائے، جو اپریل کے اواخر میں شروع کردہ فوجی کارروائی کے دوران نسبتاً محفوظ رہ چکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’’لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے وہ قصبوں اور مضافات میں بمباری کر رہے ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکڑوں خاندان شمال کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، جو علاقہ ہدف بنائے جانے والے خطے سے خاصا دور ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.