علی باباکے بانی جیک ما آج اپنی کمپنی سے ریٹائر

بیجنگ : دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ”علی بابا “ کے بانی جیک ما آج اپنی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ہی کمپنی سے ریٹائر ہو گئے۔ جیک ما اب تعلیم کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج جیک ما 55 سال کے ہورہے ہیں اور ان کو الوداع کہنے کے لیے ہانگڑو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد علی بابا کی جانب سے کیا جارہا ہے جہاں رسمی طور پر ان کے جانشین ڈینیئل ڑانگ کمپنی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔رواں سال مئی میں ایک ٹیک کانفرنس کے دوران علی بابا کے چیئرمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں ریٹائر ہونے کے بعد ایک بار پھر استاد بن جائیں گے۔اس کانفرنس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کمپنی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 10 ستمبر کو اپنی پوزیشن چھوڑ دیں گے۔جیک ما اس وقت 41.7 ارب ڈالرز (50کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کے مالک ہیں اور دنیا کے 20 ویں امیر ترین شخص ہیں، مگر ایک وقت تھا جب ان کی ماہانہ آمدنی نہ ہونے کے برابر تھی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.