ایپل کمپنی نے تھری کیمرہ فون متعارف کروا دیا

امریکہ : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انکارپوریشن نے 3 کیمروں والےآئی فون کے ساتھ ٹیلیویژن اسٹریمنگ سروس بھی متعارف کروادی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے سال کی سب سے بڑی تقریب کے دوران مختلف  نئی مصنوعات متعارف کروائیں ہیں۔اس سلسلے میں ایپل کا کہنا تھا کہ ان کے نئے آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دیے گئے ہیں ۔جن میں وائیڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہے۔یہ فون بیک وقت  تمام فرنٹ اور بیک کیمروں سے ویڈیوز بناسکتا ہے۔اس فون کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوگی اور مختلف اسٹوریج کے حساب سے الگ الگ قیمت رکھی گئی ہے۔ بڑی اسکرین والے آئی فون 11 پرو میکس کی قیمت 1 ہزار 99 ڈالر سے شروع ہوگی ۔تاہم نئے آئی فونز کے آرڈرزکی ترسیل 20 ستمبرسے کی جائے گی ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.