پہلی برسی، کلثوم نواز نے ملکی سیاسی تاریخ میں انمٹ کردار ادا کیا: شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنت آشیانی کلثوم نواز شریف نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مختصر لیکن انمٹ سیاسی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس وقت آمر کو للکارا جب بڑے بڑے مرد میدان گھروں اور ڈرائنگ روم تک محدود تھے۔ بیگم کلثوم نوازشریف کی پہلی برسی پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لئے قربانیوں اور عزم کا ثمر تھا کہ ملک میں جمہوریت واپس لوٹی۔ ایک خالص گھریلو، تعلیم یافتہ، ادب شناس اور خاموش گو خاتون جس عزم و ہمت سے آمریت سے ٹکرائی، وہ سیاسی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ وہ آج مادر جمہوریت کے طورپر اپنی ہمیشہ کی یاد بن کر ہم میں موجود ہیں۔ محترمہ فاطمہ جناح، تحریک پاکستان کی معزز و محترم خواتین، محترمہ بے نظیر بھٹو اور کلثوم نوازشریف پاکستانی سیاسی تاریخ میں باہمت اور پرعزم خواتین کا انمٹ باب ہیں۔ وہ ایک شفیق ماں، وفادار شریک حیات، غمگسار بہن، رحم دل و دین دار، اسلامی و مشرقی اقدار پر کاربند مسلمان اور پاکستانی اور باہمت سیاسی رہنما تھیں۔ انہوں نے کہا وہ ہماری یادوں، دعائوں اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ یہ دکھ ہمیشہ رہے گا کہ ایک اچھے انسان کو بستر مرگ پر بھی طنز کا نشانہ بنایا گیا، آج ان تمام لوگوں کو اللہ کے حضور معافی مانگنی چاہئے، جنہوں نے ایک اچھے انسان کو دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے بھی دعا کے بجائے طنز کا نشانہ بنایا۔ کلثوم نواز شریف کا انتقال ہم سب کے لئے ایک سبق ہے کہ سیاسی اختلاف پر بنیادی انسانی و اخلاقی قدروں کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔حسین نواز کے بیٹے زید حسین کا دادی کی برسی کے موقع پر ٹویٹ میں کہا کہ آج میری دادی کی پہلی برسی ہے۔ اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے آمین۔ اس موقع پر جہاں انکی یاد آرہی ہے وہیں سیاسی مخالفین کی باتیں بھی یاد آرہی ہیں اور آج بھی ویسی ہی صورت حال ہے۔ میرے دادا کو جیل میں بغیر کسی جرم کے قید کر رکھا ہے اور اس پر ستم یہ کے انکو مناسب طبی سہولیات بھی میسر نہیں جیسے میری دادی کی بیماری پر بیانات دیئے جاتے تھے وہی رویہ اب میرے دادا کیساتھ ہے۔ دکھ اس بات کا ہے کے ہمارے مخالفین بہت ہی کم ظرف ہو چکے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز مشرف دور میں تن تنہا نکلیں اور ان کا مقابلہ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.