اداکار عمران عباس کی شہرت فلپائن تک پہنچ گئی

لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے عمران عباس نقوی نے ایک فلپائنی کتاب میں اپنی تصویر چھپنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ اسٹلیئن سیریز ‘ نامی ایک فلپائنی کتاب نے اپنے سرِ ورق اْ ن کی تصویر شائع کی ہے۔عمران عباس نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب اْن کے ایک فلپائنی مداح نے بھیجی ہے۔عمران عباس نے کہا کہ وہ اللہ  تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ انہیں لوگ دنیا بھرمیں پسند کرتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.