کراچی کی سڑکوں پر جلد 200 عوامی بسیں چلیں گی

کراچی والوں کا دیرینہ مسئلہ ہونے کی امید پیدا ہوگئی، سندھ حکومت اور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ کے درمیان شہر میں 200 بسیں چلانے کا معاہدہ طے پاگیا، جلد ہی شہر کی سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائیں گی۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری نذر شاہانی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ شہر میں نئی بسیں چلانے کیلئے 14 نئے روٹس کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

نئی روٹس کی منظوری کمشنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں کمشنر کراچی، آر ٹی اے، ٹریفک بیورو اور ٹریفک پولیس کے نمائندے شریک ہوئے۔

شہر قائد میں بسوں کے منظورہ شدہ نئے روٹس میں لانڈھی بابر مارکیٹ تا بلدیہ، سرجانی ٹاؤن تا کورنگی، قائد آباد تا سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار تا ٹاور، لانڈھی تا لی مارکیٹ، گلشن حدید تا لکی اسٹار صدر، بھینس کالونی لانڈھی تا صدر، ملیر کینٹ تا ٹاور، ملیر کھوکھرا پار تا ٹاور، نارتھ کراچی تا ٹاور، شاہ فیصل کالونی تا فشریز (ڈاکیارڈ)، تیسر ٹاؤن تا ڈاکیارڈ، تیسر ٹاؤن تا فشریز  اور داؤد چورنگی تا ٹاور شامل ہیں۔

شاہانی نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کا پبلک بسیں سڑکوں پر مرحلہ وار لانے کا منصوبہ ہے، پہلے مرحلے میں 20 سے 25 بسیں رواں سال کے آخر تک سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسوں کے کرائے طے ہونا ابھی باقی ہے، جسے سندھ حکومت اور متعلقہ ادارہ  جلد ہی حتمی شکل دے گا، ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ گاڑیوں کی مرمت و بحالی کا بھی ذمہ داری ہوگا۔

گزشتہ سال اپریل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے اور بسوں کی تعداد میں کمی کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں 10 بسوں کے ساتھ پیپلز بس سروس کا آغاز کیا تھا، جس کا روٹ قائد آباد سے ٹاور تک تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.