کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 628 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

کراچی: (19 ستمبر 2019) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اور کاروبار 628 پوائنٹس کے اضافہ پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 475 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

منفی زون میں شروع ہونے والا کاروبار جلد ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور پھر شروع ہونے والا مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔

کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 231 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 628 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 پزار 184 پوائنٹس پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 110,101,500 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,507,592,653 بنتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.