انڈس موٹر ز کا پاکستان میں پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹر زنے پاکستان میں اپنے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے مانگ میں کمی کی وجہ سے ستمبر کے بقیہ دنوں میں اپنی پیداوار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور''نان پروڈکشن ڈیز'' (این پی ڈیز) یا غیر پیداواری ایام کی تعداد 15 کر دی۔کمپنی ذرائع کے مطابق کمپنی کو پہلے ہی جولائی کے مہینے میں 8 این پی ڈیز اور اگست کے مہینے میں 11 سے 12 این پی ڈیز کا سامنا رہا ہے۔ متعدد انجن کی صلاحیت والی گاڑیوں پر لگنے والی 2.5 سے 7.5 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ درآمد شدہ پارٹس اور خام مال پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور شرح سود میں اضافے سے ان کی گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.