پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

میانمار : سابق عالمی سنوکر چیمپئن پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف آئی بی ایس ایف سکس ریڈ بال ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن راوت سے ہوگا۔ میانمار میں جاری ایونٹ میں محمد آصف کا سیمی فائنل میں مقابلہ میزبان ملک کے ٹھیٹ مین لین سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل اس میچ میں دونوں کیوسٹس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ابتدائی دو فریمز میں محمد آصف نے فتح حاصل کی، ٹھیٹ مین لین نے تیسرے اور چوتھے فریم میں کامیابی حاصل کرکے مقابلہ برابر کردیا۔پانچواں فریم آصف کے نام رہا، چھٹا فریم ٹھیٹ مین لین نے جیت کر میچ ایک بار پھر برابر کردیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.