فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس آج سے فرانس میں شروع ہوگا

اسلام آباد: (13 اکتوبر 2019) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس آج سے فرانس میں شروع ہوگا۔ پاکستانی وفد وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔

فرانس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کا وفد وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شریک ہو گا۔ وفد میں وزارت خارجہ، خزانہ، داخلہ اور ایف ایم یو کے حکام شامل ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 20 نکات پر 100 فیصد پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی وفد ایف ای ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد کی جامع رپورٹ پیش کرے گا۔ پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ اور انسداد دہشت گردی کی مد میں نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.