امریکہ میں ’ٹارزن‘ کی بیوی کو بیٹے نے قتل کر دیا

1960 کی دہائی میں مشہور ہونے والی امریکی سیریز ’ٹارزن‘ کے اداکار رون ایلی کی اہلیہ کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ایک ہنگامی فون کال موصول ہوئی جس کے بعد وہ رون ایلی کے گھر پہنچے جہاں انہیں 62 سالہ ویلیری لندین مردہ حالت میں ملیں۔

پولیس کے مطابق ویلیری لندین کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات تھے۔

رون ایلی نے 1960 کی دہائی میں ’ٹارزن‘ سیریز میں کام کیا تھا۔ فوٹو: فاکس نیوز پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد رون ایلی اور ویلیری لندین کے بیٹے 30 سالہ کیمرون ایلی کی تلاش شروع کی گئی جو گھر کے باہر ملا تاہم اس نے ہدایات ماننے سے انکار کیا جس پر اسے اہلکاروں نے گولیاں ماریں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 62 سالہ لندین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تاہم 81 سالہ رون ایلی پر حملہ نہیں کیا گیا لیکن اہلکار احتیاطاً رون ایلی کو ہسپتال لے گئے۔

کیلیفورنیا کے خبر رساں ادارے کے ٹی ایل کے مطابق کسی طبی مسئلے کی وجہ سے رون ایلی پولیس سے ٹھیک طرح بات نہیں کر پا رہے تھے۔ تاہم انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کے قتل میں خاندان کا ایک اور فرد شامل تھا۔

رون ایلی کے ویلیری لندین سے تین بچے ہیں۔ وہ ماضی میں ’خوبصورتی کی ملکہ‘ مقابلے میں سرفہرست رہی ہیں۔

کسی طبی مسئلے کی وجہ سے رون ایلی پولیس سے ٹھیک طرح بات نہیں کر پا رہے تھے۔ فوٹو: اے پیٹارزن سیریز میں رون ایلی نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتا ہے لیکن لوگوں سے بیزاری کے باعث وہ جنگل میں جا کر رہنے لگتا ہے اور جہاں وہ شکاریوں اور دوسرے برے لوگوں سے لڑتا ہے۔

ایک امریکی اخبار شارلٹ ابزرور کے مطابق رون ایلی نے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیلی ویژن اور فلموں کے کیریئر سے لمبی چھٹی لی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے 2014 کی فلم ’ایکسپکٹنگ آمش‘ میں کام کیا تھا۔

واٹس ایپ پر خبریں حاصل کرنے کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.