ایک مردہ شخص نے اپنی ہی موت پہ روتے لوگوں کو ہنسا دیا

ڈبلن: آئرلینڈ میں ایک شخص کو جب تابوت میں اتارا گیا تو وہاں موجود لوگوں کو اس شخص کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ڈیفنس فورس کا حصہ رہنے والے بریڈلے طویل علالت کے بعد 8 اکتوبر کو انتقال کرگئے تھے، انہیں جب تابوت میں اتارا گیا تو وہاں موجود لوگوں کو آوازیں سنائی دینے لگیں۔

جب بریڈلے کی آخری رسومات کی ادائیگی کی جارہی تھی اس وقت ایک ریکارڈنگ چلائی گئی جو انہوں نے اپنی زندگی میں ریکارڈ کی تھی۔

اس ریکارڈنگ کا آغاز اس طرح ہوا کہ ’میں کہاں ہوں؟ مجھے یہاں سے باہر نکالو، یہاں بہت اندھیرا ہے، کیا یہاں کوئی مذہبی پیشوا موجود ہے جو میری آواز سن سکے، میری مدد کرسکے۔‘

ریکارڈنگ میں اس شخص کا کہنا تھا کہ میں شے بریڈلے ہوں جو باکس میں بند ہوں، میں مردہ ہوں؟

ریکارڈ میں مزید آواز سنائی دی جس میں انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس آپ سب سے الوداع کہنا ہے۔

اس واقعے کو دیکھ کر پہلے وہاں موجود لوگ حیران ہوئے اور پھر ان کے قہقہے لگ گئے۔ شے بریڈلے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے اس ریکارڈنگ سے کتنے لوگوں کو چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، وہ ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے۔

Comment


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.