فلم "کاف کنگنا " ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں آگئی

لاہور: پاکستانی فلم 'کاف کنگنا' کو ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے . فلم 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ پاکستانی فلم " کاف کنگنا" کا ٹریلر کچھ روز قبل جاری کیا گیا ہے ،تاہم یہ  ٹریلر عوام میں زیادہ پذیرائی حاصل نہیں کرسکا  اور سوشل میڈیا صارفین نے فلم کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔جس کے بعد فلم کے اداکار اس کے دفاع میں سامنے گئے ۔فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی عائشہ عمر نے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کو دیکھ کر فلم کا نتیجہ نکالنا غلط ہے۔اسی طرح کاف کنگنا کی مرکزی اداکارہ ایشال فیاض نے کہا کہ صرف ایک ٹریلر کو دیکھ کر پوری فلم کا نتیجہ نہیں نکال سکتے، پہلے فلم دیکھیں اور پھر کوئی فیصلہ کریں، ٹریلر تو بس فلم کی ایک جھلک ہوتی ہے، سب فلم دیکھنے کے بعد اس پر کمنٹ کریں تو بہتر ہے"۔ مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی فلم" کاف کنگنا " تقسیم ہند کے وقت لڑکا لڑکی کی محبت پر مبنی لازوال کہانی ہے۔ کاف کنگناتاریخی رومانوی فلم ہے جس کا اندازدوسری فلموں سے مختلف ہے،فلم میں ایکشن کامیڈی اورسسپنس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔جبکہ فلم کے گانے شفقت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔ یہ فلم عیدالاضحی ٰ پر ریلیز کی جائے گی ۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.