پولیس جیت گئی

نارووال(24نیوز)  پولیس اور واپڈا کے درمیان تمانچہ کبڈی میچ ، پولیس کی واپڈا کھلاڑیوں پر تھپڑوں کی بارش،  پولیس نے واپڈا کی ٹیم کو شکست دے دی ۔

ناروول کے نواحی رنسیوال میں پنجاب پولیس اور پاکستان واپڈا کی کبڈی ٹیموں کے درمیان تمانچہ کبڈی میچ کھیلا گیا۔ کبڈی کی دونوں ٹیموں نے میدان میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تمانچہ کبڈی کے دوران پنجاب پولیس کھلاڑیوں نے واپڈا کھلاڑیوں پر کھیل کے دوران خوب تھپڑوں کی بارش کی۔  واپڈا کھلاڑی بھی بھرپور طریقے سے پولیس کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کرتے رہے۔  پولیس کے کھلاڑیوں کا تھپڑوں کے تھپڑوں پر ہی جواب دیتے رہے۔  پولیس کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے واپڈا کبڈی ٹیم کو اتنے تھپڑ مارے کہ واپڈا کبڈی ٹیم مقررہ وقت میں پولیس تمانچہ کبڈی ٹیم کا مقابلہ نہ کرسکی۔  تمانچہ کبڈی ٹیم نے 24 پوائنٹ حاصل کئے جبکہ واپڈا کبڈی صرف 13 پوائنٹ حاصل کر سکی۔ 

اس موقع پر شائقین کبڈی کی بڑی تعداد جن میں بچے بوڑھے اور نوجوان شامل تھے، شائقین کبڈی اچھا کھیلنے والے کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور تالیاں بجا کر داد دیتی رہی۔  شائقین میں موجود کبڈی میچ کے لورز پنے پسندیدہ کبڈی کھلاڑیوں کے پوائنٹس حاصل کرنے پر نوٹوں کی بارش بھی کرتے رہے۔  تماچہ کبڈی میچ کے دوران ڈھول کی تھاپ سے شائقین اور پرجوش نظر آتے رہے۔  شائقین کبڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کے روایتی کھیل پر توجہ دے اور اس کھیل کی بھرپور سرپرستی کرے تاکہ یہ کھیل ختم ہونے کی بجائے پروان چڑھے ۔بعدازاں تماچہ کبڈی میچ کے کھلاڑیوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے گئے اور تماچہ کبڈی ٹیم پنجاب پولیس کی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.