بجلی بحران پھرآنےوالاہے، اہم خبر آگئی

اسلام آباد( 24نیوز ) منگلاپاور ہاؤس بندہونےسےنیشنل گرڈکی36 سومیگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل جبکہ ڈیم سے پانی کی ترسیل بھی روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگلا پاور ہاؤس پرتربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹ بند  ہونے سےنیشنل گرڈ کی36 سو میگاواٹ بجلی فراہمی معطل کردی گئی، منگلا پاور ہاؤس کی بندش سے 11 سو میگاواٹ سپلائی معطل جبکہ تربیلا ڈیم کے 10 یونٹس کے بند ہونے سے 25 سو میگاواٹ سپلائی بند ہوگئی، خریف کی فصلیں تیار، منگلا سے پانی کی ترسیل بند ہے۔

ارسا پنجاب نے آبپاشی کے لئےپانی کی طلب صفر کر دی، ارسا سندھ نے آبپاشی کےپانی کی طلب 50 فیصد کم کر دی ، ارسا سندھ کی درخواست پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم کرکے 25 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.