ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ پہلی بارایک ساتھ کاسٹ

معروف ڈائریکٹرنبیل قریشی نے اپنی نئی فلم کیلئے مرکزی کرداروں میں پہلی بارفہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ کاسٹ کیا ہے۔

نبیل قریشی کی آنے والی فلم کا نام ’’قائداعظم زندہ باد ‘‘ ہے جس میں فہد اورماہرہ پہلی بار بطور ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔

اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ’’ایکٹران لاء‘‘ میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں کام کرنے کی تصدیق ماہرہ نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کی۔ جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے خبر منظرعام پرآنے سے متعلق ٹویٹ میں فہد اور ماہرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ بولو ہاں کہ ناں‘‘؟

جواب میں ماہرہ خان نے ’’جی ہاں ‘‘ کہتے ہوئے لکھا کہ ویسے فہد نے کبھی ویڈیو میں میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔

اب ماہرہ کس ویڈیو کی بات کر رہی ہیں یہ تو وہی جانیں لیکن اس حوالے سے فضاعلی میرزا کو بھی تجسس ہوا تو انہوں نے پوچھ ڈالا کون سی ویڈیو؟۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر نبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا جبکہ اسے آئندہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.