یونیورسل اسکریبل چیمپئن شپ سید عماد علی نے جیت لی

کراچی:(22 اکتوبر 2019)ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی نے یونیورسل ٹرافی اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد کیے گئے دوروزہ یونیورسل اسکریبل چیمپئن شپ میں سید عماد علی نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔اٹھارہ میں سے چودہ میچزجیت کرٹائٹل ٹرافی سید عماد علی کے نام رہی۔ عمادویسپا یوتھ کپ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئےپرعزم ہیں

قومی چیمپئن حشام ہادی خان نےدوسری اور علی راشد نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژن بی میں اذلان قاضی نےچودہ فتوحات کےساتھ ٹرافی اپنے نام کی۔

ایونٹ کے اختتام پرملائیشیا میں ہونےوالے یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ کیلئےپاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ اگلے ماہ ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.