آئی فون 11 کی بکنگ شروع

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 11، الیون پرو اور الیون پرو میکس آئندہ ہفتے پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے اور اس کی پیشگی بکنگ آج ہی سے شروع ہو گئی ہے۔

ایپل نے پاکستان کے لیے اپنا منفرد کنٹری کوڈ ZP/A مقرر کیا ہے تاکہ پاکستان میں آئی فون کے صارفین اصل اور مستند اسمارٹ فون پروڈکٹ کی پہچان کر سکیں۔ آئی فون 11 کے تینوں ماڈلز میں اب تک کی تیز ترین چِپ کا حامل اے 13 بائیونک پراسیسر لگایا گیا ہے۔

آئی فون الیون کی ڈسپلے اسکرین 6.1 انچ ہے جب کہ پرو اور پرو میکس کی ڈسپلے اسکرین بالترتیب سپر ریٹینا 5.8 اور 6.5 انچ رکھی گئی ہے۔ ان ماڈلز میں بھی گزشتہ برس کے ماڈلز کی طرح ایچ ڈی آر، ڈولبی ویڑن، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ، وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے شامل کیے ہیں۔ آئی فون الیون پرو اور پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پشت پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.