چیٹنگ گروپ کوآپ کی اجازت کا انتظار

واٹس ایپ میں ایک آپشن کے ذریعے مختلف گروپ اورچیٹنگ گروہ آپ کواجازت کے بغیراپنے ساتھ شامل کرلیتے ہیں اورہرمنٹ بعد پیغامات، ویڈیو یا تصاویرکی بھرمارشروع ہوجاتی ہے لیکن اب واٹس ایپ کے نئے فیچرکے تحت یہ عمل ناممکن ہوگیا ہے اورآپ کی اجازت کے بغیرکوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل نہیں کرسکے گا۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں نئی پرائیویسی سیٹنگ جاری کی ہے جس کے تحت آپ کے اکاؤنٹ کوکسی ایرے غیرے گروپ میں شامل کرنے کے سے پہلے آپ کی اجازت درکارہوگی۔ واٹس ایپ نے چند روزقبل ہی یہ آپشن اینڈروئڈ اورآئی اوایس کے لیے جاری کیا ہے۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ کی بہتات کی وجہ سے انفرادی یوزر نے ان سےاس آپشن کی درخواست کی ہے جس کے بعد کمپنی نے یہ آپشن پیش کیا ہے۔ اسی لیے ہم اپنے نظام میں ایک آپشن پیش کررہے ہیں جس کے تحت آپ کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کس گروپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اورکسے رد کرتےہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.