مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا

( 24نیوز ) مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،نومبرکےپہلے ہفتے میں غریبوں کیلئے مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی، ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا۔

مہنگائی نےغریب اورمتوسط طبقے کاجینا دوبھر کردیا،ادارہ شماریات کےمطابق نومبرکےپہلے ہفتےکےدوران ٹماٹر ،آلو،پیاز،لہسن،گھی،انڈوں،دالوں اورمٹن سمیت 20 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 22فیصد تک اضافہ ریکارڈکیاگیا،کپڑا، صابن، جلانے والی لکڑی، پٹرول اور ڈیزل کی روزبروزبڑھتی قیمتوں نےبھی عوام کوپریشانی میں مبتلاکررکھا ہے۔

ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی51 بنیادی اشیا میں سے43اشیا کی قیمت میں گزشتہ سال کےمقابلے میں289 فیصدتک اضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کےباعث ہفت روزہ بنیاد پرمہنگائی میں اضافےکی اوسط شرح19.03فیصدتک پہنچ گئی۔

30ہزارروپےماہانہ کمانےوالوں کے لئے تو مہنگائی کی شرح 22.09 فیصدرہی،گزشتہ سال نومبرکےپہلےہفتےمہنگائی کی اوسط شرح4.3فیصداورن لیگ کےدورحکومت کےدوسرےسال نومبرمیں یہ شرح0.4فیصدتھی۔

رپورٹ کےمطابق ٹماٹرکی قیمت گزشتہ سال سے289 فیصد،پیاز169فیصداورلہسن کی قیمت125 فیصد زائد ہوچکی ہے،دال مونگ ایک سال میں61فیصد،آلو 46فیصد،دال ماش40فیصداورچینی33فیصدمہنگی ہوچکی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.